شہریوں کو ویکسین سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں:صوبائی وزیر
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک کی ہدایت پر جعلی ویکسین فروخت کرنے پر کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر میاں خلیق الرحمان خٹک کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت، اقدامات نہ کرنے والے متعلقہ آفیسر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کچھ عناصر جعلی ویکسین کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔وزیر صحت نے کہا کہ کارروائی کے دوران میں موبائل سیلرز کیساتھ جعلی ویکسین برآمد ہوئے۔ جعلی ویکسین کو ضبط کرلیا گیا۔صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ،جعلی ویکسین فروخت کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی