کارروائیاں بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل کی طرف سے کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، مختلف کارروائیوں میں جعلی مصنوعات کی فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزموں میں محمد امجد، محمد احمد اور معصم خان شامل ہیں، کارروائیاں کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی طرف سے کی گئیں، ملزموں کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں میں محمد امجد اور محمد احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ،ملزموں سے بھاری تعداد میں معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات برآمد کرلیے گئیں جبکہ ملزم معصم خان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا ، ملزم سے 38 ہزار 500 پاکستانی روپے برآمد ہوئے ، ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔