انسانی سمگلنگ میں ملوث کاریگر ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس کا اہم ملزم گرفتار

لاہور( خصوصی رپورٹ ) ایف آئی اے لاہور کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈا ئون، لاہور سے انسانی سمگلنگ میں ملوث کاریگر ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس کا اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزم کی شناخت سید اشتیاق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو بیرون ممالک ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں متعدد انکوائریوں پر کارروائی جاری ہے ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔