پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
یشما گل کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 1.6 ملین سے زائد ہے۔ وہ ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کس دن میرا ویاہ ہو گا، صدقے تمہارے، بے باک، تیرے عشق کے نام، پھانس اور حق مہر‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔حال ہی میں یشما گل اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس دی۔تقریب میں یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے ’’گال سن‘‘ پر ڈانس کیا، جبکہ یشما گل نے بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے گانے ’’سیرا‘‘ پر بھی پرفارم کیا۔ ان کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔
کچھ صارفین نے یشما گل کے ڈانس اور ان کی توانائی کو سراہا، جبکہ بعض نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم‘‘، جبکہ ایک اور نے کہا ’’پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے‘‘۔ ایک صارف نے ڈانس مووز کو ’’مردانہ‘‘ قرار دیا۔دوسری جانب کئی مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈانس کو محض تفریح کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور ذاتی تقریبات میں اظہارِ خوشی پر تنقید مناسب نہیں۔