ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر وائرل، نئے انداز پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر وائرل، نئے انداز پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان کے نئے انداز پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ، جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ بھی نظر آئیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے بال باب کٹ انداز میں رکھے ہوئے ہیں، جس نے ان کے فینز کو حیران کر دیا ہے۔تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے نئے لک کو سراہا جبکہ کچھ نے ان کی ظاہری تبدیلی پر سوالات اٹھائے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ لگتا ہے انہوں نے کسی قسم کی سرجری کروائی ہے، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ان کی شکل پہلے سے مختلف لگ رہی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا چہرہ قدرے پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔اداکارہ کی جانب سے تاحال ان تبصروں یا سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔