پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سارہ عمیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔ جہاں ایک جانب ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، وہیں بعض صارفین نے ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ عمیر سادگی میں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں اور ان کے مطابق بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو نامناسب ہے۔ بعض صارفین نے ذاتی نوعیت کے تبصرے بھی کیے، جن میں ان کی نجی زندگی کا حوالہ دیا گیا۔واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کی، جس کی تصدیق انہوں نے گزشتہ برس خود کی تھی۔