عالیہ علی کے بولڈ مناظر کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

عالیہ علی کے بولڈ مناظر کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

پاکستان کی  اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی نے حال ہی میں اپنی فلم ’آئٹم‘ کی شوٹنگ کے دوران بولڈ مناظر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، جس نے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

عالیہ علی نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی بولڈ مناظر یا لباس پر اعتراض نہیں کیا کیونکہ شوٹنگ کے پیچھے ایک مقصد ہوتا تھا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ فلم کی پروڈیوسر ہما شیخ شوٹنگ کے دوران اعلان کرواتی تھیں کہ عالیہ آرہی ہیں تاکہ مرد عملہ اپنی نگاہیں دوسری جانب کرے، جس سے عالیہ کو غیر مردوں کے سامنے نامناسب لباس میں جھجھک محسوس نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کے بعد وہ آرام سے سین شوٹ کر لیتی تھیں۔ عالیہ علی کا کہنا تھا کہ اگر فلم ایک خاتون نہ بنا رہی ہوتیں تو شاید وہ اس میں کام نہ کرتیں۔ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ دیگر نے وضاحت کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔