اداکارہ شگفتہ اعجاز کی انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

سینئر پاکستانی ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کلاسک پی ٹی وی ڈراموں جیسے آنچ، کشکول، جانگلوس، خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زنداں، میرے داماد اور بیٹی کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ نئی نسل انہیں مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بھی پسند کرتی ہے۔

اداکارہ اس وقت برطانیہ میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معروف برانڈ ’ونٹیج شاپ‘ کے لیے اسپانسرڈ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ فرنٹ اوپن انارکلی اسٹائل لباس میں جلوہ گر ہوئیں۔ لباس پر نفیس سلور کڑھائی اور سیکوئن ورک کیا گیا تھا، جسے دوپٹے اور جیولری کے ساتھ اسٹائل کیا گیا۔تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنی۔ کئی افراد نے اداکارہ کے بھائی کے حالیہ انتقال کے بعد اس طرح کی پوسٹ کو نامناسب قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے طرزِ عمل اور عمر کے مطابق رویہ اپنانے کا مشورہ دیا۔سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کچھ شگفتہ اعجاز کی اسٹائل اور پیشکش کی تعریف کر رہے ہیں، تو کچھ صارفین نے اس کی تنقید بھی کی ہے۔