فیصل آباد لاری اڈا میں تیز رفتار بس نے 60سالہ شخص کو کچل دیا

 اہلیہ روبینہ کوثر کی درخواست پر مقدمہ درج ، حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع 
 فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد لاری اڈا میں تیز رفتار بس نے 60سالہ شخص کو کچل دیا، تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے نواح کا رہائشی 60سالہ محمد اکرم لاری اڈا کے آئوٹ گیٹ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ  اچانک لاری اڈا سے نکلنے والی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور متوفی کی اہلیہ روبینہ کوثر کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔