تھانہ لاری اڈا میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

 اسماعیل نے پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ لاری اڈا کی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم تفتیش کے دوران یہ واضح ہوا کہ خود اطلاع دینے والا شخص ہی ڈکیت نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل نے پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی۔ اطلاع ملنے کے بعد وقوعہ کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی گئیں تو ڈکیتی ثابت نہ ہوئی۔ملزم محمد اسماعیل زیادہ دیر پولیس کو کہانی نہ سنا سکا اور جھوٹی کال کا اعتراف کر لیا۔ اس نے 21 ہزار روپے ادھار لیے تھے جو بعد میں واپس کر دیے گئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔