لاری اڈا پر مانگنیوالے3بھکاری حوالات بند

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)پیشہ وربھکاریوں کی شامت آگئی ،تین کوپکڑکر حوالات میں بند کردیاگیا،اعظم شیخ،ندیم شیخ اورساجدنائی لاری اڈاپربھیک مانگ رہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ گگومنڈی پولیس نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاری اڈاگگومنڈی پرچھاپہ مارکر بھیک مانگنے والے اعظم شیخ ،ندیم شیخ اورساجدنائی کوبعدازاندراج مقدمات حوالات میں بندکیا۔