اچھرہ ہنجروال اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری

 خلیل 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں ارسلان سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں اسامہ سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں شاہ زمان سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں حماد سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں خلیل سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.مانگامنڈی اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ہنجروال اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔