لاری اڈا :چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈا کے علاقے میں ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کی مؤثر کارروائی کے دوران چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ چیکنگ مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا گرفتار ملزم عباس کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 49 سے زائد سنگین جرائم میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھاپولیس نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ لاہور میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے اور مشکوک افراد و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔