جہاں اثاثے منظرِ عام پر لانے کی ضرورت ہے، وہاںچھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں
اسلا م آباد(آئی این پی )سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اثاثے چھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت ہورہے ہیں،جسملک میں سالانہ 4سے 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو، وہاں اب سیاستدان قانونا اپنے اثاثے عوام سے چھپا سکیں گے۔ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے چھپانے سے متعلق حکومت کی نئی قانون سازی پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ جہاں ضرورت اِس بات کی ہے کہ جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو، یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے منظرِ عام پر لائے، وہاں چھپانے کے نِت نئے طریقے دریافت ہو رہے ہیں۔