فارم 47 کے ووٹوں سے اگر زرداری صدر منتخب ہوجائیں تو وہ ٹھیک ہے اور حکومت غلط ہے
سیاسی جماعتوں کو جو سکرپٹ دیا جاتا ہے، وہ اس سے ایک لفظ بھی آگے یا پیچھے نہیں بولتیں:سابق سینیٹر
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے دونوں جماعتیں ایک طرف ایک دوسرے پر تنقید کرتی ہیں اور دوسری طرف اسی نظام سے حاصل ہونے والی مراعات سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، اگر فارم 47 کے ووٹوں کے ذریعے آصف علی زرداری صدر منتخب ہو جائیں تو وہ درست مانا جاتا ہے لیکن اسی نظام کے تحت بننے والی حکومت کو غلط قرار دینا دوہرا معیار ہے، فارم 47 کے ثمرات صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی بھی سمیٹ رہی ہے، پھر بلاول بھٹو زرداری کو شکایت کس بات کی ہے؟۔ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو صرف سیاسی نہیں بلکہ بھرپور ادارہ جاتی حمایت بھی حاصل رہی ہے