اُدے پور، بھارت: تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا نے آج اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں نجی اور پُروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تقریب تیلگو روایات کے مطابق منعقد کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق، جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی دو علیحدہ تقریبات کا انعقاد کیا۔ آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر پہلی شادی وجے دیوراکونڈا کے خاندانی رواج کے مطابق تیلگو انداز میں ہوئی، جبکہ شام میں دوسری شادی رشمیکا منڈانا کے خاندان کی کوورگ (کوڈاوا) طرز کی رسومات کے مطابق ہوگی۔شادی کی تقریبات سے قبل، دلہا اور دلہن کے خاندانوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی منعقد کیا گیا جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا، اور شادی کو میڈیا میں ’ویروش ویڈنگ‘ کہا جا رہا ہے، جو دونوں کے ناموں کا امتزاج ہے۔رشمیکا اور وجے کی شادی کی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے، جن میں خاندان کے افراد، دوست اور فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر شادی کی رنگا رنگ تقریبات، موسیقی اور روایتی رسومات نے تقریب کو یادگار بنایا۔