تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندنا نے ساتھی اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالواسطہ طور پر تصدیق کا اشارہ دیا ہے۔
ایک حالیہ تقریب میں جب رشمیکا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جس شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں وہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "سب کو معلوم ہے"، تاہم انہوں نے وجے دیوراکونڈا کا نام براہ راست نہیں لیا۔رشمیکا کا یہ جواب ان افواہوں کو مزید تقویت دیتا ہے کہ ان کے اور وجے دیوراکونڈا کے درمیان کوئی خاص تعلق ہے۔
اس سے ایک روز قبل، رشمیکا اور وجے دیوراکونڈا کی "لنچ ڈیٹ" کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس سے تعلقات کی افواہیں مزید زور پکڑ گئی تھیں۔یہ جوڑی حالیہ برسوں میں اپنی مشترکہ فلموں اور سوشل میڈیا پر موجود تصویروں کی وجہ سے مداحوں میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔ اگرچہ دونوں اداکاروں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم نہیں کیا، مگر ان کی تصویریں اور ویڈیوز ان کے مداحوں کے درمیان مسلسل زیر بحث رہتی ہیں۔