رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کا امکان، تاریخ کا انکشاف

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کا امکان، تاریخ کا انکشاف

پشپا اسٹار رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

 دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، حالانکہ ابھی تک کسی باضابطہ اعلان یا تصدیق کا سلسلہ نہیں ہوا ہے۔بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا گیتا گوندھم میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران محبت میں گرفتار ہوگیا تھا۔ دونوں نے گزشتہ ماہ حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک تھے، اور یہ تقریب 3 اکتوبر 2025 کو وجے دیوراکونڈا کے گھر پر منعقد ہوئی۔اب اطلاعات ہیں کہ رشمیکا اور وجے 2026 کے فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دونوں اسٹارز نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد سے ان کی شادی کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔یاد رہے، جب رشمیکا سے ان کی نئی فلم "تھمّا" کی تشہیر کے دوران منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔" یہ سب اطلاعات اور شوبز حلقوں میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، دونوں کا آئندہ کا رشتہ اب کسی حد تک واضح ہوتا جا رہا ہے۔