رشتوں کے بارے میں سوچ والدین کی طلاق کے بعد بدل گئی:سارہ علی خان

رشتوں کے بارے میں سوچ والدین کی طلاق کے بعد بدل گئی:سارہ علی خان

بالی ووڈ اداکارہ  سارہ علی خان نے شادی اور رشتوں کے حوالے سے اپنی سوچ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف شادی کے لیے شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتیں بلکہ صحیح انسان کا انتظار کرنا بہتر سمجھتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ زندگی کے تجربات اور اردگرد کے حالات سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے، اور انہوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ شادیاں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں، اس لیے ضروری ہے کہ رشتہ سوچ سمجھ کر کیا جائے۔اداکارہ کے مطابق صرف پارٹنر رکھنے کے لیے کسی رشتے میں بندھنا ضروری نہیں، اور اگر شادی نہ بھی ہو تو وہ اس پر پریشان نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی اسی وقت ہونی چاہیے جب صحیح وقت اور صحیح انسان میسر ہو۔سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ خود کو مکمل کرنے کے لیے کسی دوسرے شخص پر انحصار نہیں کرتیں، اور خود سے خوش رہنا ہی سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں نہیں جو انہیں مکمل کرے بلکہ ایک ایسا رشتہ چاہتی ہیں جو باہمی سمجھ اور احترام پر مبنی ہو۔واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی ہیں، اور ان کی ذاتی زندگی اور فیملی بیک گراؤنڈ بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔