پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے ذاتی زندگی پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں 2008ء میں پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو "دیسی کڑیاں" کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔اداکارہ نے 2014ء میں معروف ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔
اپنے بیان میں سارہ عمیر نے کہا:
"میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کیونکہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا۔""میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، اس لیے اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے۔""میری طلاق تماشا میں شامل ہونے سے چند ماہ قبل ہوئی، جس کے بعد میں ذہنی دباؤ میں تھی اور بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کیا۔"انہوں نے مزید کہا کہ تماشا نے انہیں سکون دیا کیونکہ وہاں نہ فون تھا، نہ بیرونی دنیا سے رابطہ اور نہ ہی ملاقاتیں۔ "میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں، اور اللہ نے مجھے یہ موقع دیا۔"سارہ عمیر نے کہا کہ زندگی میں مشکلات دیکھنے کے بعد شو میں ہونے والے جھگڑے اور بحثیں انہیں "بچکانہ" محسوس ہوتی تھیں۔