اداکارہ سارہ عمیر کی کرینہ کپور سے مشابہت پر مداحوں کے تبصرے

اداکارہ سارہ عمیر کی کرینہ کپور سے مشابہت پر مداحوں کے تبصرے

پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ مداح سمیت کئی لوگ انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ عمیر نے اپنی کرینہ کپور سے مشابہت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ برسوں سے یہ بات کہتے آ رہے ہیں کہ ان کے چہرے کی مشابہت کرینہ کپور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے سے پہلے بھی اکثر لوگ ان سے یہی تبصرہ کرتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں عموماً چھ افراد ایک جیسے چہرے رکھتے ہیں، اور وہ خود کو کرینہ کپور کی ہم شکل تصور کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ عمیر نے 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد مقبول ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ وہ پروگرام ’دیسی کڑیان‘ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ تاہم 2014 میں شادی کے بعد انہوں نے اسکرین سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔