شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرکے غصہ دلایا، تو اس نے پرفارم کردیا، شاہد آفریدی

شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرکے غصہ دلایا، تو اس نے پرفارم کردیا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کیا تو وہ غصہ ہوا، اور اس نے پرفارم کر کے دکھایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا:شاہین میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے، لیکن مجھے معلوم تھا کہ اس سے کس طرح کام لیا جا سکتا ہے۔"میں نے سوچا کہ ذرا اسے غصہ دلاؤں، کیونکہ سارے لوگ کہہ رہے ہیں، اب اسے ذرا سسر کہہ کر دیکھیں تو غصہ آئے گا، اور ایسا ہی ہوا۔"سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگلے میچ کے لیے بھی اگر پوچھا گیا تو وہ شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کریں گے۔

شاہد آفریدی نے اپنے رویے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:"کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح قابو میں رکھنا پڑتا ہے، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔"انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی بتایا تھا کہ شاہین ٹیم میں نہیں ہیں، اور بیٹی نے کہا کہ بابا، آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ "بیٹا، میچ میں دیکھنا، اسے جو بھی موقع ملا، وہ برداشت نہیں کرے گا۔"آفریدی نے کہا کہ انہوں نے شاہین کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور اس کے دماغ کے ساتھ کھیل کر اسے پرفارم کروایا۔