پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں ہونے والے آج کے میچ میں اگر شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرتے ہیں تو وہ اپنے سسر شاہد آفریدی کا 97 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ حارث رؤف کے نام ہے، جنہوں نے 75 اننگز میں 110 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر شاداب خان ہیں، جنہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 73 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے داماد شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں اور اب تک 96 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اگر آج شاہین آفریدی ایک اور وکٹ لیتے ہیں تو وہ اپنے سسر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔اس فہرست میں پانچویں نمبر پر سعید اجمل ہیں، جنہوں نے 63 اننگز میں 85 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی کے لیے یہ لمحہ بڑا اہم ہے کیونکہ وہ اپنے سسر کا ریکارڈ توڑ کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔