شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹی کا رشتہ طے کرنے سے پہلے ان کی مکمل انکوائری کروائی تھی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے قبل یہ ضروری تھا کہ لڑکے کی تربیت اور کردار کو جانچا جائے۔ انہوں نے شاہین آفریدی کی اچھی تربیت اور کوچز کی تعریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ شاہین ایک اچھے انسان ہیں۔شاہد آفریدی نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ بیٹی کے رشتہ کے وقت انکوائری کرنا ضروری ہے تاکہ ایک اچھا رشتہ قائم ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے نانا بننے کے سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ابھی خود کو نانا نہیں مانتے، جب پانچویں بیٹی کی شادی ہو گی اور ان کے بھی بچے ہوں گے، تب وہ نانا مانیں گے۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے 3 فروری 2023 کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ شادی کی تھی، اور اس سال کے آغاز میں دونوں کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔