شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے نے لاہور قلندرز کی نئی سائننگ کا اعلان کرکے دل جیت لیے

شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے نے لاہور قلندرز کی نئی سائننگ کا اعلان کرکے دل جیت لیے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

فرنچائز نے نئے کھلاڑی کی شمولیت کا اعلان دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فرنچائز کے مالک ثمین رانا اور شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار بھی دکھائی دیے۔ویڈیو میں شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار کو بلایا اور نئے کھلاڑی کا نام بتانے کو کہا۔ اس پر ننھے عالیار نے معصوم انداز میں صرف ’’کمیندو‘‘ کہا، جس پر وہاں موجود افراد مسکرا اٹھے۔

مڈل آرڈر مضبوط بنانے کے لیے کمیندو مینڈس کا انتخاب
شاہین شاہ آفریدی کے مطابق لاہور قلندرز گزشتہ پانچ سے چھ برسوں سے اپنے بنیادی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی پالیسی پر توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ سیزن میں ٹیم کے مڈل آرڈر کی کمزوری سامنے آئی تھی، جس کے بعد اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کمیندو مینڈس کو ایک باصلاحیت کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیندو مینڈس دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔

کمیندو مینڈس سے ٹیم کو کیا توقعات ہیں؟
لاہور قلندرز کے کپتان کے مطابق کمیندو مینڈس کی شمولیت سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔ ان کی بیٹنگ اور دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کی صلاحیت ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔