مریم نواز آج پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کریں گی

مریم نواز آج پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کریں گی

وزیراعلیٰ مریم نواز آج پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں اس سکیم کے تحت 1100 ای وہیکلز فراہم کیے جائیں گے، جس میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ خواتین ڈرائیور والی گاڑیوں کا رنگ الگ رکھا جائے گا تاکہ آسانی سے شناخت کی جا سکے۔

ادائیگی کی سہولتیں:

مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ادائیگی حکومت کرے گی۔خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے ادا کی جائے گی۔گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بھی حکومت ادا کرے گی۔واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ہوگی تاکہ ڈرائیورز پر مالی دباؤ نہ پڑے۔تمام ای ٹیکسی گاڑیاں InDrive اور Yangoo پلیٹ فارمز کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی، جبکہ پبلک مقامات پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔ سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی تاکہ شہری آسانی سے ادائیگی کر سکیں۔اس منصوبے کا مقصد شہریوں کے لیے جدید، ماحول دوست اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنا اور خواتین ڈرائیورز کو روزگار کے مواقع دینا ہے۔