پنجاب میں ای ٹیکسی سکیم کا آغاز، بیروزگار افراد کو فائدہ ہوگا

پنجاب میں ای ٹیکسی سکیم کا آغاز، بیروزگار افراد کو فائدہ ہوگا

پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے تحت بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی سکیم متعارف کرانے کا بتایا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم میں کم قیمت پر اعلی معیار کی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام تیز رفتار، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سمت میں قدم ہے۔مزید براں، الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیاں ای ٹیکسی سکیم میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، جس سے اس منصوبے کی کامیابی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔