مریم نواز آج گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی، گرین بس سروس کا افتتاح کریں گی

مریم نواز آج گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی، گرین بس سروس کا افتتاح کریں گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی، جہاں وہ گرین بس سروس کا افتتاح کریں گی۔

حکام کے مطابق شہر کے مختلف روٹس پر 15 گرین بسیں چلائی جائیں گی۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ کے پہلے باقاعدہ کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی۔ ستمبر میں پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں 268 بستروں پر مشتمل نواز شریف، مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کی منظوری دی تھی۔مریم نواز گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا بھی جائزہ لیں گی اور متعلقہ حکام سے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لیں گی۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے میں 31.2 کلومیٹر طویل کوریڈور شامل ہے، جو ایمن آباد سے گکھڑ تک ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو دورے کے دوران دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکمے منصوبوں کی تکمیل، شہری سہولیات اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔