بنوں: اغوا شدہ تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

بنوں: اغوا شدہ تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

ڈی آئی خان کے قریب بنوں سے اغوا کیے گئے تین سرکاری اہل کاروں کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔

ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تین بھائی نماز کے دوران اغوا کیے گئے تھے، جب وہ سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین تھے:

سعید آختر – کمشنر آفس
امجد خان – پولیس
حضرت اللہ – کمشنر اسکواڈ پولیس
حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی تعداد تقریباً 10 سے 12 دہشت گرد تھی، جنہوں نے تینوں کو زبردستی لے گئے۔ڈی آئی جی بنوں کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔