لاہور : شہر کے مختلف علاقوں داتا دربار، اچھرہ اور کوٹ لکھپت سے تین لاشیں ملنے سے پولیس اور امدادی اداروں میں ہلچل مچ گئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ داتا دربار پناہ گاہ کے قریب 75 سالہ بزرگ شہری گل محمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ اچھرہ، فیروز پور روڈ پر 50 سالہ ایک شخص مردہ حالت میں فٹ پاتھ کنارے ملا ہے۔کوٹ لکھپت کے علاقے شنگائی برج کے قریب بھی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ اچھرہ اور کوٹ لکھپت سے برآمد ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام لاشوں کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔