کراچی: بلال کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی دو سے تین روز پرانی لاشیں برآمد

کراچی: بلال کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی دو سے تین روز پرانی لاشیں برآمد

شہر قائد کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو بلال کالونی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی انور شیخ کے مطابق لاشیں دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ابتدائی شناخت کے مطابق جاں بحق افراد ہما اور انور ہیں، جو میاں بیوی تھے، جبکہ ہما نور، مرحومہ کی دوسری بیوی ہیں۔متوفی کی بیٹی نے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کسی نے کال ریسیو نہیں کی، جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اور اہلخانہ موقع پر پہنچے، اور دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، جہاں:ایک کمرے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔گھر کی چھت سے مرد کی لاش ملی۔
واقعہ بظاہر پراسرار ہے، تاہم پولیس نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔