لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد جرائم کے پیش نظر لاہور سٹی ڈویڑن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کییسرچ آپریشن ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر نگرانی نولکھا، شاہدرہ ٹاؤن، لوہاری گیٹ، مصری شاہ اور جوزف کالونی کے گرد و نواح میں کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی حصہ لیاایس پی سٹی نے آپریشن سے قبل نفری کو بریفنگ دی، خود نگرانی کی اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مشکوک افراد کے شناختی کارڈز چیک کیے گئے جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق بھی عمل میں لائی گئی۔آپریشن کے دوران فیکٹری ایریاز، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز اور دکانوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سپروائزری افسران نے سرچ آپریشن کی کڑی نگرانی کی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ عدم تصدیق کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔