150گرام ہیروئن‘311گرام آئس‘20 بوتلیں شراب‘ کلاشنکوف ، 3رائفل‘، ایمونیشن برآمد
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 7اشتہاریوں،منشیات فروشی ،ناجائزہ اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 150گرام ہیروئن , 311 گرام آئس اور 20 بوتلیں شراب‘ کلاشنکوف ، 03 رائفل, 07 پستول ,ایک خنجر اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 45 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے گئے ‘سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور حصہ لیا