ایک لاکھ سے زائد گھروں اور ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس نے سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر بھر میں 1966 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گھروں اور ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، جبکہ 891 مشتبہ افراد اور 158 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 179 جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 83 مقدمات درج کیے۔ اسی طرح شراب نوشی کے 38 اور منشیات فروشی کے 61 مقدمات بھی درج کیے گئے