گجر پورہ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان کو ماڈل بازار پارک کے قریب کامیاب کارروائی کے دوران ٹریس کر کے حراست میں لیا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ماڈل بازار روڈ پر گن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان نعمان اور ارشد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔