قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، پستول اور آئی فون برآمد، 50 سے زائد مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر )گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو ریلوے گرائونڈ گڑھی شاہو سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عقیل، بابر علی اور مبین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، دو غیر قانونی پستول بمعہ گولیاں اور ایک آئی فون برآمد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ملزمان گلی محلوں اور رش والے مقامات پر وارداتیں کر کے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے گڑھی شاہو پولیس ٹیم کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔