لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ چوکی کرول گھاٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل، موبائل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان پر مجموعی طور پر 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کو واردات کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان مارکیٹ، بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے۔ ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں گل خان اور احمد فرید شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی سول لائنز نے چوکی کرول گھاٹی پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔