لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے 15 کی کارروائی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15 کی کارروائی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کر لیاملزمان دھلے فلیٹس سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار تھے،چور گینگ مختلف مارکیٹس سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوتے تھے ملزمان سے گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد سے چوری ہونے والی2 موٹر سائیکلیں اورپستول برآمد کر لئے گئے ملزمان آصف اور علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے اے وی ایل ایس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔