ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 عادی ملزمان گرفتار

 گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں ماہِ صیام کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہیچیکنگ کے دوران پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 لسٹڈ عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے لٹن روڈ، ملت پارک، مغلپورہ، سندر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاںکرتے ہوئے 7 مشکوک افراد کو حراست میں لیا، جو بعد ازاں کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی مجرم ثابت ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ گرفتار افراد میں انعام (81 مقدمات)، وسیم (45 مقدمات)، شیراز (44 مقدمات)، یاسر (39 مقدمات)، کاشف (37 مقدمات)، چاند (34 مقدمات) اور مختار (33 مقدمات) شامل ہیں، جو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھیملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لٹن روڈ، ملت پارک، مغلپورہ، سندر اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔