ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان سرکاری مہمان

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل، 4موبائل فون برآمد ہوئیں ڈولفن سکواڈ نے 11 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 17 پستول،4 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد کیا گیاہیلپ لائن پر موصول 903 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیادورانِ پٹرولنگ 39 اشتہاری سمیت 184 عادی مجرمان، 40 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئیمنشیات فروشوں کے قبضہ سے 03 بوتلیں شراب، آئس، 2740 گرام چرس برآمد ہوئی 159 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 314 شخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔13 ون ویلنگ,4 پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا گیاکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 87 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔