ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار

قبضہ سے 72 بوتلیں شراب، 6220 گرام چرس، آئس252، ہیروئین برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکل اور9 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیلپ لائن پر موصول 110 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیادورانِ پٹرولنگ 39 اشتہاری سمیت 616 عادی مجرمان، 28 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 24 پستول،7 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لیا گیامنشیات فروشوں کے قبضہ سے 72 بوتلیں شراب، 6220 گرام چرس، آئس252، ہیروئین برآمد کی گئی 158 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 800 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔44 ون ویلنگ, 15 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا گیا کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 107 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے لیے ہر وقت پرعزم ہے