ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ نے 12 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا:ایس پی اختر نواز 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے شہر بھر میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ دورانِ پٹرولنگ مجموعی طور پر 57 اشتہاری ملزمان، 346 عادی مجرمان اور 35 عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لایا گیاکارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پستول، 6 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 بوتلیں شراب، چرس، آئس اور ہیروئین بھی برآمد کی گئی۔ڈولفن پولیس نے ٹریفک اور دیگر جرائم کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کیے، جن کے تحت 152 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 593 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث 83، پتنگ بازی کے 9 جبکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف مواقع پر 107 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔