ڈولفن سکواڈ نے 11 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے شعبہ ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 11 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا ہے،دورانِ پٹرولنگ 47 اشتہاری مجرمان سمیت 438 عادی ملزمان اور 37 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 8 پستول، ایک رائفل، درجنوں گولیاں اور میگزینز بر آمد کی گئیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 10 بوتلیں شراب، 2 حقہ شیشہ، چرس اور آئس بھی بر آمد کی گئی۔