لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن شہر بانو نقوی کے مطابق چند روز قبل شہری افتخار کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی تھی، جس میں ملزم لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم وسیم مسیح کی شناخت کی گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے متعدد دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ایس ایچ او لیاقت آباد محسن شہزاد کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔