لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کومل بی بی ، عثمان اور شاہد کوککڑ گاؤں کاہنہ سے گرفتار کر کیملزمان سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 پستول برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ سینٹ میری کالونی میں واقع گھر میں 2 ماہ سے کام کر رہی تھی ،ملزمہ نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر واردات کا پلان بنایا اورچند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائزبانڈ چورا کر فرار ہوگئے۔