مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) چوروں نے بیوہ خاتون کے گھر کا صفایا کردیا ،محلہ باغیچی کی رہائشی خاتون سیماں بی بی اہلخانہ کے ہمراہ پریم نگر رشتہ داروں سے ملنے گئی ،پیچھے سے چو راْس کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ 48ہزار نقدی ،2تولے طلائی زیور ات،راڈو گھڑی، موبائل فون اور 10سوٹ لے کرفرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔