موبائل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے موبائل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے رہائشی شہری سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو شہری کی بروقت اطلاع پر تعاقب کے بعد بحریہ بی بلاک سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہیملزم کی شناخت حنان کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سندر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔