لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے واردات میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا رشتہ دار نکلا۔ ملزموں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کی دیوار پھلانگ کر 12لاکھ نقدی اور 3تولہ سونے کے زیورات چوری کئے تھے۔ رقم اور زیورات برآمد کر لئے گئے۔