لاری اڈہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حمزہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں برآمد کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لے کر گھوم رہے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نسیم خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔