لاری اڈہ پولیس : 940 گرام آئس برآمد ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امین کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 940 گرام آئس برآمد کر لی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم مختلف شہروں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ مقدمہ درج کر کے ٹیم کو شاباش دی گئی۔ پولیس نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔